غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کے غزہ کے مسلمانوں پر غاصبانہ حملے جاری رہے، صیہونی فوج نے پناہ گاہوں، سکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری کی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں صیہونی فورسز کی بمباری سے 24 گھنٹے کے دوران 30 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملے کرکے 13 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ الوفا ہسپتال کی بالائی منزل پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 7 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے، جبالیہ میں اسرائیلی بمباری سے بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شدید سردی سے پانچواں فلسطینی نوزائیدہ بچہ ہائپوتھرمیا سے شہید ہو گیا، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بربریت میں 21 سالہفلسطینی صحافی بھی شہید ہوگیا۔
عالمی امدادی گروپس نے کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام کی رہائی کا مطالبہ کر دیا، شہداء کی مجموعی تعداد 45 ہزار 514 ہوگئی، 1 لاکھ 8 ہزار 189 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔