شام کے وزیر خارجہ کا مصر کے ہم منصب سے رابطہ، علاقے میں امن و استحکام بارے تبادلہ خیال

Published On 02 January,2025 03:02 am

دمشق: (ویب ڈیسک) شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسد حسن الشیبانی نے مصر نے ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا اور علاقے میں پائیدار امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ الشیبانی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ مصری ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرکےانتہائی خوش ہیں، اس دوران ان کے ساتھ خطے میں امن اور خوشحالی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی تاکہ شام اور مصر مشترکہ تاریخ اور مشترکہ مستقبل رکھنے والے دونوں ملک مل کر کام کر سکیں۔

میڈیارپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے اس امر پر زور دیا کہ ایک ایسے سیاسی عمل کی ضرورت ہے جو سب کو شامل کرتے ہوئے آگے بڑھایا جائے اور جس میں سب جماعتیں، مذاہب اور نسلی گروہ شامل ہوں۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہم رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔