تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ سردار عباس عراقچی نے کہا کہ ایران سعودی عرب تعلقات میں پیشرفت مثبت اندازمیں آگے بڑھ رہی ہے۔
ایرانی وزیرخارجہ سردار عباس عراقچی نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب سے تعلقات کی بحالی بڑی کامیابی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا حال ہی میں بحال ہونے والے ان دوطرفہ تعلقات کے پھیلاؤ کے لئے موجود پوٹینشل کو ابھی پوری طرح بروئے کار لایا جانا ہے، ایک سوال پر عباس عراقچی نے کہا بڑی کامیابی یہ ہے کہ سات سال کے وقفے کے بعد تعلقات کی بحالی کو ممکن بنا لیا گیا ہے۔
یاد رہے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی مارچ 2023ء میں چین کی کوششوں سے ہوئی تھی۔