غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا رہا، فلسطین، لبنان اور یمن میں حملے جاری رہے، غزہ میں بمباری سے مزید21 فلسطینی شہید ہوگئے۔
برطانوی جریدے دی لانسیٹ نے شہدا سے متعلق جاری خوفناک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد موجودہ تعداد سے 40 فیصد زیادہ ہے، غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 64 ہزار260 ہے۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی لبنان میں بھی بمباری جاری رہی، طائرشہر میں اسرائیلی حملے میں 5 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، حملے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
ترجمانی حوثی کے مطابق اسرائیلی فوج نے یمن کی 2 بندرگاہوں اور پاور سٹیشن پر فضائی حملے کئے، امریکی و برطانوی طیاروں نے صوبہ امران میں 12 فضائی حملے کئے۔