لاس اینجلس: (دنیا نیوز) امریکا کے شہر لاس اینجلس میں آگ کی تباہ کاریاں جاری رہیں، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔
آگ مزید پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا، آتشزدگی سے 12 ہزار سے زائد گھر راکھ میں تبدیل ہوگئے، کیلیفورنیا کے گورنر نے نیشنل گارڈ کے مزید ایک ہزار اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کر دیا، آگ کے پھیلاؤ سے متعلق ریڈ فلیگ وارننگ بدھ تک نافذ رہے گی۔
شمال اور شمال مشرق میں 35 سے 55 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، ہواؤں کی وجہ سے ایل اے کاؤنٹی کا پورا علاقہ آگ کے خطرے میں پڑ نے کا خدشہ ہے، آگ کے شعلے کم ہوگئے مگر خطرہ برقرار ہے۔
آگ کی موجودگی کی نشاندہی کے لئے ڈرونز کا استعمال کیا جانے لگا، متاثرہ علاقوں میں لوگوں کا انخلا بھی جاری رہا۔