ریوڈی جنیرو: (دنیا نیوز) برازیل میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔
بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے ریوڈی جنیرو میں 8 سالہ بچے سمیت10 افراد ہلاک ہوگئے، مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں، برازیل کے جنوب مشرقی علاقے موسلادھاربارش سے شدید متاثر ہوئے۔
بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، متعدد افرادزخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔