دمشق: (ویب ڈیسک) شام میں نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع نے کہا کہ شام اب حزب اللہ کے لئے ایرانی ہتھیاروں کا راستہ نہیں رہے گا۔
لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ایک اعلیٰ اختیاراتی حکومتی عسکری قیادت پر مشتمل وفد نے دمشق کے دورے کے دوران شام میں نئی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع کے ساتھ ملاقات کی، دونوں فریقین نے دونوں ملکوں کے مفاد کی متعدد فائلوں پر اتفاق کیا ہے اور ان کے درمیان تعلقات کے لئے ایک نیا فریم ورک میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
دونوں فریقوں کی دلچسپی کے متعدد امور پر بات چیت کے لیے مشترکہ کمیٹیاں بنانے پر اتفاق کیا گیا، جن میں خاص طور پر لبنان میں موجود شامی مہاجرین کا معاملہ بھی شامل ہے جن کی تعداد تقریباً ڈیڑھ ملین ہے۔
احمد الشرع نے اس موقع پر دونوں ممالک کے تعلقات کا تاریخی جائزہ پیش کیا، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران نے ہمارے اپنے گھر میں شام کو نقصان پہنچایا ہے اور حزب اللہ نے ہمیں بڑے زخم دیئے ہیں، اس سب کے باوجود ہم تمام قوتوں کے ساتھ تعاون کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔