کوئٹہ: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ برائے صحت نے بلوچستان کے 10 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور نوشکی کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مستونگ، دکی، بارکھان کے سیوریج نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے۔
اس کے علاوہ قلعہ سیف اللہ، کیچ اور سبی کے سیوریج کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کی تصدیق کے لئے سیوریج کے نمونے دسمبر 2024ء میں لئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بلوچستان میں پولیو وائرس سے 27 بچے متاثر ہوئے تھے۔