ریاض: (ویب ڈیس) سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے العلا شہر کے سرمائی کمیپ میں یونان کے وزیراعظم کیریا کوس متسو تاکس نے ملاقات کی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یونان کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یونانی وزیراعظم کو مملکت کے دورے پر خوش آمدید کہا اور انہیں سعودی ورثے اور ثقافت کے بارے میں آگاہ کیا، سعودی ولی عہد اور یونانی وزیر اعظم نے سعودی، یونانی سٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل کے اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں متعدد امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر گورنرمدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، ریاض ریجن کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیرنیشنل گارڈ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور دیگر وزررا اور عہدیدار بھی موجود تھے۔