پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے رابطے میں سعودیہ اور فرانس کے درمیان تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بات چیت میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون سے متعلق موضوعات کے علاوہ علاقائی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر فرانسیسی صدر اور سعودی ولی عہد نے امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے جاری کوششوں پر بھی بات چیت کی۔