ڈونلڈ ٹرمپ کا کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ

Published On 22 January,2025 01:29 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیدیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو ممالک دفاعی بجٹ میں 5 فیصد تک اضافہ کریں، یوکرینی صدر روس سے معاہدہ چاہتا ہے، بہت جلد روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کروں گا، یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہو نے والا ہے، پیوٹن معاہدہ نہ کرکے روس کو تباہ کر رہا ہے۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل 75 دنوں تک ٹک ٹاک کیخلاف کوئی ایکشن نہ لیں، ٹک ٹاک کی ڈیل ہونی چاہئے جس میں ہمارا آدھا شیئر ہو، ٹک ٹاک سے متعلق آرڈر پر دستخط نہ کرتا تو اس کی قیمت صفر ہو جاتی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات معمول پر لے آئے گا، ابراہام معاہدہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات سے متعلق ہے۔