واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیل نہ کرنے پر روس پر پابندیاں لگانے اور ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دیدی، کہا پیوٹن ڈیل کریں اور اس مضحکہ خیز جنگ کو روکیں، مزید جانیں ضائع نہیں ہونی چاہئیں، جنگ بندی معاہدے کا مناسب وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی معیشت ناکام ہو رہی ہے، روس کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، پیوٹن سے اچھے تعلقات ہیں، حلف برداری کے بعد ٹرمپ نے روسی صدر پیوٹن سے ذاتی طور پر رابطہ کرنے کا اشارہ دیا تھا۔