سعودی ولی عہد سے امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق

Published On 25 January,2025 03:07 am

ریاض: (ویب ڈیبسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور باہمی تعلقات کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان اور مارکو روبیو نے علاقائی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ خطے کو درپیش تازہ ترین صورتحال بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔