واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے درمیان گفتگو میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات، غزہ کی معیشت کی بحالی اور جلد ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کیئر سٹارمر نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے ٹرمپ کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
کیئر سٹارمر نے برطانوی نژاد اسرائیلی شہری ایملی ڈاماری کی حماس و اسرائیل کے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی کا بھی خیر مقدم کیا۔