مقبوضہ بیت المقدس: (ویب ڈیسک) اسرائیل نے رام اللہ کے مغرب میں واقع عوفر جیل سے فلسطینیوں کی رہائی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے آئندہ مراحل میں اپنے یرغمالیوں کی محفوظ روانگی کی ضمانت ملنے تک فلسطینی قیدیوں کی رہائی مؤخر کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
ایک اسرائیلی ذمہ دار نے بتایا کہ تل ابیب نے فلسطینیوں کی رہائی غزہ پٹی کی جنوبی شہر خان یونس میں ہونے والی افراتفری اور بھگدڑ کے جواب میں مؤخر کی۔