نئی امریکی پابندیاں قانون شکنی اور منافقت کا واضح ثبوت ہیں: ایران

Published On 14 March,2025 10:31 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تہران: (ویب ڈیسک) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں قانون شکنی اور منافقت کا واضح ثبوت ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ نئی پابندیاں ثبوت ہیں کہ مذاکرات کا دعویٰ محض دھوکا ہے، مخالفین پر پابندیوں کی امریکی پالیسی عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

اس حوالے سے ایران کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں عالمی قوانین اور آزاد تجارت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ 




Recommended Articles