یمن پر اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے: حوثی ترجمان

Published On 16 March,2025 10:41 am

صنعا: (دنیا نیوز) حوثیوں کے ترجمان محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمن پر امریکی حملے غزہ پر اسرائیلی غیر قانونی قبضے کی حوصلہ افزائی ہے، امریکا کی کھلی جارحیت قابل قبول نہیں۔

حوثیوں کے ترجمان محمد البخیتی نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ امریکا آزاد فلسطینی ریاست کے خلاف اسرائیل کی حمایت میں ظلم کر رہا ہے، آبنائے باب المندب میں بین الاقوامی بحری جہازوں کو کوئی خطرہ نہیں، غزہ میں امداد کی بحالی تک آبنائے باب المندب میں اسرائیلی بحری جہاز نشانے پر رہیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حوثیوں کا وقت ختم ہو چکا، حملے آج سے بند ہونے چاہیے، حوثیوں نے حملے بند نہ کیے تو حالات سنگین ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو وارننگ دیت ہوئے کہا کہ ایران کو حوثیوں کی حمایت فوری طور پر ختم کرنی چاہیے، حملے بند نہ ہوئے تو امریکا ایران کو جوابدہ ٹھہرائے گا۔