گنگا رام ہسپتال میں انتظامیہ اور طبی عملے کی مبینہ غفلت،نومولود بچی جھلس گئی

Published On 14 March,2025 06:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) گنگا رام ہسپتال میں انتظامیہ اور طبی عملے کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی۔

جھلسنے کی وجہ پوچھنے پر عملے نے والدین کو نرسری سے باہر نکال دیا، متاثرہ بچی کے والد رفاقت علی نے کہا بچی کو نرسری میں انکیوبیٹر مشین میں رکھا ہوا تھا، طبی عملے کی غلطی کی وجہ سے انکیوبیٹر مشین کا درجہ حرارت زیادہ ہو گیا،میری بچی مشین میں پوری رات جلتی رہی۔

متاثرہ بچی کے والد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف کا مطالبہ کر دیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیکر سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ بچی کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جائے، غفلت ثابت ہونے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔