موٹر وے پولیس کی آلٹو کار پرسفری پابندی بارے خبروں کی تردید

Published On 15 March,2025 05:41 pm

اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (این ایچ ایم پی) نے ان افواہوں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آلٹو کار پر موٹر ویز پر سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر ویز پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ میں صورتحال کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

خیال رہے یہ وضاحت سوشل میڈیا پر ان قیاس آرائیوں کے بعد کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے آلٹو گاڑی کے موٹر ویز پر داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ افوہ ایک حالیہ المناک حادثے کے بعد زور پکڑ گئی جس میں ایک آلٹو کار کو ایک 12 پہیوں والے ٹرک نے کچل دیا تھا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔