قومی کرکٹر فخر زمان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبریں بنیاد قرار دے دیں

Published On 26 February,2025 07:50 pm

لاہور:(دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ریٹائرمنٹ ،کرکٹ سے بریک لینے اور دوسرے ملک منتقل ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

 

پی سی بی کی جانب سے جاری انٹرویو میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ میری ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، جلد مکمل فٹ ہوکر ٹیم کو جوائن کروں گا، تھائیرائڈ کی وجہ سے سوچا تھا کچھ وقفہ لے لوں، ایک ہفتے میں میری انجری میں کافی فرق پڑا ہے، ڈاکٹرز نے تین ہفتے بعد ٹریننگ کرنےکا مشورہ دیا ہے، ایک مہینے کے اندرکم بیک کروں گا۔

فخر زمان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کےلیےکافی پلاننگ کی تھی، ڈاکٹرز نے آرام کا کہا تھا اس کے باوجود ٹریننگ شروع کردی تھی، دوبارہ درد ایسے وقت شروع ہوگیا جب ٹیم کو میری ضرورت تھی، جب مجھے درد ہوا تو اندازہ ہوگیا تھاکہ چیمپئنز ٹرافی میری ختم ہوگئی، مجھےاندازہ تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ایک میچ بھی نکل جائے تو مشکل ہوجاتی ہے۔

قومی کرکٹر کا مزید کہنا تھا  کہ میرا فیورٹ نمبر تو اوپن ہے لیکن جہاں ٹیم کو ضرورت ہو کھیلوں گا، چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوپن کرتا تو فرق پڑتا، نیوزی لینڈ کےخلاف میچ میں اوپن کرنا چاہتا تھا، امپائرز نےکہا کہ قوانین ایسے ہیں ہم کچھ نہیں کرسکتے، مجھے درد تھا پھر بھی فیلڈنگ کی کہ شاید اوپن کا موقع مل جائے۔