اسلام آباد:(ویب ڈیسک )بلوچستان سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے کم عمر رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی نے پی ٹی آئی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
تحریکِ انصاف کی پریس کانفرنس کے دوران عمر ایوب کی جانب سے بلوچستان سے متعلق دئیے گئے بیان پر نواب زاده جمال رئیسانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے چند اضلاع میں قومی پرچم نہ لہرانے کا بیان حقائق پر مبنی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا بچہ بچہ محب وطن پاکستانی ہے، عمر ایوب جس کا تعلق ہی فوجی گھرانے سے ہے ایسی باتیں کیسے کر سکتا ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمر ایوب کو اس طرح بلوچستان کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے۔