ممبئی :(ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے کیس میں پولیس نے کسی بھی شخص کو حراست میں لیے جانے کی تردید کر دی۔
ممبئی پولیس کے مطابق کیس میں اب تک کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔
ادھر مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سیف علی خان پر حملے میں کسی گینگ کے ملوث ہونے کہ اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکار سیف علی خان کے گھر میں داخل ہونے والے چور کے چاقو حملے میں انہیں 6 زخم آئے تھے اور ان کی ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ کا چاقو نکالا گیا تھا، تاہم اب ان کی حالت مستحکم ہے۔