ٹام کروز کی سپینش اداکارہ سے ڈیٹنگ کی خبریں جھوٹی نکلیں

Published On 18 February,2025 10:19 pm

لندن: (ویب ڈیسک) ان دنوں نامور ہالی ووڈ سپر سٹار ٹام کروز اور سپین کی اداکارہ اینا ڈی آرمس کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں 62 سالہ ٹام کروز اور 36 سالہ اینا ڈی آرمس کو لندن میں ایک ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا تھا، دونوں اداکاروں کو ساتھ دیکھے جانے کے بعد ان کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ڈیٹنگ کی افواہوں میں کوئی سچائی نہیں اور دونوں اداکاروں کے درمیان اس قسم کا کوئی رشتہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز اور اینا ڈی آرمس صرف دوست ہیں، ان دونوں کی لندن میں ہونے والی ملاقات کام کے سلسلے میں ہوئی تھی۔

دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے بھی ان قیاس آرائیوں کی نفی اُس وقت ہوئی جب انہیں پیر کو اسپین کے شہر میڈرڈ میں اپنے بوائے فرینڈ مینوئل اینیڈو کوسٹا کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔