اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے اسلام آباد ایئر پورٹ کی چھتوں پر پانی کے رساؤ کے متعلق خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔
پی اے اے حکام کے مطابق ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک آرائیول لاؤنجز میں پانی کے رساؤ کا دعویٰ غلط اور بے بنیاد ہے، باہر کی جانب کونکورس ہال کی فائبر گلاس چھت میں درزوں کے باعث معمولی رساؤ کنکورس ہال میں ہوا۔
پی اے اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ بارش کے دوران کونکورس ہال کی فائبر گلاس چھت کی درزوں سے معمولی مقدار میں پانی گزر سکتا ہے، جس سے مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔