بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان

Published On 14 March,2025 07:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

16 ڈینٹل کالجوں کے 996 امیدواروں نے امتحان دیا، 540 پاس جب کہ 447 فیل ہو گئے، کامیابی کا تناسب 54.71 فیصد رہا۔

پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں، تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔