دو مریضوں کی ہلاکت کا معاملہ، میو ہسپتال کی 3 نرسوں کیخلاف کارروائی شروع

Published On 11 March,2025 08:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) میو ہسپتال میں غلط انجکشن سے دو مریضوں کی ہلاکت کا معاملہ، میو ہسپتال کی تین نرسوں کے خلاف کارروائی شروع ہو گئی۔

ویکساء(سیفٹرائی ایگزون) انجکشن اور پانی کو لیبارٹری نے کلیئر قرار دے دیا ، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق انجکشن میں کسی قسم کا فالٹ نہیں پایا گیا۔

میو ہسپتال کی تینوں نرسز کو محکمہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کے ساتھ شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے گئے، تینوں نرسوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

حافظہ صائمہ سحر ، سنیناں خالد اور نازیہ حسن کو مریضوں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا گیا، تینوں نرسوں کے خلاف انکوائری کمیٹی نے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

تینوں چارج نرسوں کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی، انکوائری کمیٹی نے نرسوں کو انجکشن کا محلول بنانے کے معاملے میں مشکوک قرار دیا تھا۔