کتوں کے کاٹنے کے بعد ہونے والی بیماری ریبیز سے 3 افراد دم توڑ گئے

Published On 11 March,2025 09:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کتوں کے کاٹنے کے بعد ہونے والی بیماری ریبیز سے 3 افراد انتقال کرگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور ایک 40 سالہ شخص ہے، 40 سالہ شخص کو تین روز قبل پنوں عاقل سے علاج کیلئے انڈس ہسپتال لایا گیا تھا۔

تینوں افراد ہسپتال میں زیرعلاج تھے، رواں سال کے دوران مذکورہ ہسپتال میں 4 ہزار افراد کتوں کے کاٹنے کے ساتھ رپورٹ ہوئے ہیں۔