میڈ اِن پاکستان میڈیسن کینیا ایکسپورٹ کر دی گئیں

Published On 12 March,2025 04:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستانی فارما سیکٹر سے اچھی خبر، میڈ اِن پاکستان میڈیسن کینیا ایکسپورٹ کر دی گئیں۔

سٹاک ایکسچینج کو خط میں کہا گیا فارما کمپنی نے پہلی بار جامشورو سے سینٹرم ادویات تیار کرکے کامیابی سے کینیا برآمد کیں، میڈ اِن پاکستان سینٹرم ادویات کا کینیا برآمد ہونا ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

کمپنی نے خط میں لکھا کہ میڈ اِن پاکستان ادویات کی برآمد معیشت کیلئے بڑا سنگ میل ہے جو برآمدات کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔