کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے چاروں صوبائی وزرائے صحت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شعبہ صحت میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
گفتگو کے دوران وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شعبہ صحت میں بہتری لانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا جائے تا کہ پاکستانی عوام کو صحت کے شعبہ میں درپیش چیلنجز اور مشکلات کو کم کیا جا سکے۔
گفتگو میں صحت کے شعبے میں جاری منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ صوبائی وزرائے صحت نے بھی وفاقی حکومت کے تعاون کو سراہتے ہوئےنیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صوبائی وزرائے صحت نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے گفتگو میں کہا کہ مشترکہ کوششوں سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔