یوکرین جنگ کا خاتمہ: ڈونلڈ ٹرمپ کا آج روسی صدر پیوٹن سے بات کرنے کا اعلان

Published On 18 March,2025 03:35 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) یوکرین جنگ کے خاتمہ کیلئے ڈونلڈ ٹرمپ نے آج روسی صدر پیوٹن سے بات کرنے کا اعلان کر دیا۔

جنگ بندی کی 30 دن کی تجویز پر پیوٹن سے بات چیت ہوگی، روس یوکرینی فوج کو کرسک کے علاقے سے باہر نکالنے کے قریب ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ توانائی کے منصوبوں پر بھی پیوٹن سے بات کرنے کا ارادہ ہے۔