نائیجر میں دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق

Published On 22 March,2025 04:22 am

نیامے: (دنیا نیوز) نائیجر میں دہشتگردوں کے مسجد پر حملے میں 44 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیامے میں نائجر کے دیہی قصبے کو کورو میں مسجد پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشتگرد حملہ کرکے موقع سے فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی، متعدد زخمیوں کی بھی اطلاعات ہیں جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نائجر وزارت داخلہ کے مطابق حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔