سوڈانی فوج نے خرطوم ایئرپورٹ کا دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا

Published On 26 March,2025 08:27 pm

خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈانی فوج نے خرطوم کے ایئرپورٹ کا دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا، فوج نے قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی آرمی کمانڈر کا کہنا ہے کہ ریپڈ سپورٹ فورسز نے خرطوم کے علاقوں سے بھاگنا شروع کر دیا ہے، ریپڈ سپورٹ فورسز کو شکست ہوئی ہے۔

سوڈان آرمی کمانڈر نے مزید کہا کہ ہم دارفور اور کورڈوفن پر بھی کنٹرول حاصل کریں گے، فوج خرطوم کے وسط میں زیادہ تر اہم مقامات پر پہلے ہی کنٹرول کا اعلان کر چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپریل 2023 میں چھڑنے والی جنگ کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے، 1 کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ افراد ہجرت پر مجبور ہو چکے ہیں۔