یورپی یونین، انسانی حقوق کی تنظیموں نے میئر استنبول کی گرفتاری غیر جمہوری قرار دیدی

Published On 26 March,2025 06:28 am

استنبول: (دنیا نیوز) یورپی یونین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے استنبول میئرکی گرفتاری کو غیرجمہوری اقدام قرار دے دیا۔

ترکیہ میں طیب اردوان حکومت کیخلاف احتجاج ساتویں روزمیں داخل ہوگیا، مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، 1400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

صدر طیب اردگان نے کہا کہ ترکیہ کیخلاف بڑی سازش کی جارہی ہے، کچھ لوگ ملک میں بدامنی اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جازت نہیں دیں گے، کوئی ہمیں جمہوریت کا سبق نہ سکھائے۔

طیب اردگان کا مزیدکہنا تھا کہ ہمارے لئے جمہوریت مقدم ہے، سرخ لکیر عبور کرنے والے ہر شخص کا احتساب ہوگا۔