استنبول: (دنیا نیوز) ترکیہ کا شہر استنبول شدید برفباری کی لپیٹ میں آگیا، نظام زندگی معطل ہوکررہ گیا۔
شدید برفباری سے لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے، شدید برفباری کے نتیجے میں 150 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی، استنبول کے متعدد علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔
ترکیہ محکمہ موسمیات نے مزید 2 دن تک برفباری اور شدید سردی کی وارننگ جاری کر دی۔