دورہ پاکستان مکمل: ترک صدر طیب اردوان وطن واپس چلے گئے

Published On 13 February,2025 10:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔

ترک صدر کو وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس سے رخصت کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

روانگی سے قبل ترک خاتون اوّل کو دورے کی تصویری البم بھی پیش کی گئی۔ 

دورے کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے مزید اقدامات پر اتفاق کیا، 24 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔