استبول: (دنیا نیوز) ترک پولیس نے استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو حراست میں لے لیا۔
میئر استنبول کو بدعنوانی اور دہشتگرد گروہوں کی مدد کے شبے میں گرفتار کیا گیا، ترک حکام نے میئر استنبول سمیت تقریباً 100 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے، حزب اختلاف نے گرفتاری کو اگلے صدر کے خلاف بغاوت کی کوشش قرار دیا۔
اکرم امام اوغلو کو اگلے انتخابات میں ممکنہ صدارتی امیدوار تصور کیا جا رہا ہے، میئر کی گرفتاری پر استنبول کے مرکزی پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قریب مظاہرین نے احتجاج کیا، میئر کی حمایت اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔
گزشتہ روز ترکیہ کی یونیورسٹی نے انکی ڈگری جعلی طور پر حاصل کرنے کا الزام لگایا، اکرم امام نے اپنی ڈگری کے منسوخ کئے جانے کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔