اسرائیلی حملوں میں خیمے تباہ، عمارتیں زمین بوس، مزید 38 فلسطینی شہید

Published On 26 March,2025 05:48 pm
Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

غزہ: (دنیا نیوز) اہل غزہ پر چھائے صیہونی دہشتگردی کے خونی بادل چھٹ نہ سکے، اسرائیلی حملوں میں خیمے تباہ، کئی رہائشی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 38 معصوم فلسطینی لقمہ اجل بن گئے، اسرائیل کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں میں 270 سے زائد بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو جبالیہ کا علاقہ خالی کرنے کا حکم دے دیا، غزہ پر دوبارہ حملوں سے مزید 1 لاکھ 42 ہزار فلسطینی جبری بے گھر ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی مظالم جاری ہیں، اسرائیلی دہشتگرد ایمبولینس روک کر ہسپتال عملے پر تشدد کرتے رہے۔

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تازہ چھاپوں میں 20 افراد کو گرفتار کر لیا، شہادتوں کی مجموعی تعداد 50 ہزار 183 ہو گئی،1 لاکھ 13 ہزار 828فلسطینی زخمی ہیں۔




Recommended Articles