اسرائیلی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے لا کر آسکر ایوارڈ جیتنے والا فلسطینی ڈائریکٹر گرفتار

Published On 26 March,2025 01:32 am

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی دہشتگردی کو دنیا کے سامنے لا کر آسکر ایوارڈ جیتنے والے فلسطینی ڈائریکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔

حمدان بلال پر نقاب پوش اسرائیلی آباد کاروں نے تشدد کیا، حمدان کے سر اور پیٹ پر زخم آئے، ہسپتال منتقلی کے دوران اسرائیلی فوجی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

حمدان نے فلسطینی آبادیوں پر حملوں اور جبری بے دخلی کے واقعات پر ڈاکیومنٹری ’’نو ادرلینڈ‘‘بنائی جسے آسکر سے نوازا گیا تھا۔