اسرائیلی فورسز کے فضائی حملے، حماس کے سینئر رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید

Published On 23 March,2025 07:49 pm

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی حملے میں حماس کے سینئر رہنما صلاح البردویل اپنی اہلیہ سمیت شہید ہوگئے، دونوں پناہ گزین خیمے میں موجود تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ کے مختلف حصوں میں شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے جن میں کم از کم 35 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حماس کے سیاسی بیورو کے رہنما صلاح البردویل اہلیہ سمیت شہید ہوگئے، وہ حماس کے سرکردہ رہنما اور فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن بھی تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ حملہ خان یونس کے علاقے مواسی میں اس وقت ہوا جب البردویل اور ان کی اہلیہ رمضان کی 23ویں شب کے موقع پر نماز ادا کر رہے تھے۔ وہ جنگ کے دوران اسی پناہ گاہ میں مقیم تھے۔