واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سمجھتے ہیں ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے چاہئیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہارورڈ یونیورسٹی انتظامیہ کی قانونی چارہ جوئی کا جواب دیں گے، 100سے زائد ممالک امریکا کیساتھ ٹیرف پرمعاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔
کیرولائن لیوٹ نے مزید کہا کہ امریکی تجارتی ٹیم کی 30 سے زائد ممالک کیساتھ ملاقاتیں ہوچکی ہیں، صدرٹرمپ کو شرح سود میں کمی سے متعلق ہدایت دینے کا پورا حق ہے۔