اسرائیل کی خان یونس سمیت غزہ بھر میں بمباری، مزید 32 فلسطینی شہید

Published On 23 April,2025 06:56 am

غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی جا نب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رہی۔

خان یونس سمیت غزہ بھر میں بمباری کی گئی، مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس میں حملے سے آگ لگنے سے 11 افراد جھلس کر شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 51 ہزار 266 ہوگئی، ایک لاکھ 16 ہزار 991 فلسطینی زخمی ہو چکے۔

غزہ میں شدیدغذائی قلت پیدا ہوگئی، 3 لاکھ 45 ہزارفلسطینی کئی روز سے بھوک اور پیاس سے نڈھال ہوگئے، حماس نے جنگ کے خاتمے کیلئے ہفتہ کو دنیا بھر سے احتجاجی مظاہروں کی اپیل کردی۔

قطر کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی ناقابل قبول ہے، اسرائیل کا رویہ امن کے خلاف ہے، غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔