بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے کہا ہے کہ ٹیرف معاہدے کیلئے زبردستی اور دھمکی نہیں چلے گی۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے تجارتی معاہدے سے متعلق امریکی پیغامات پرردعمل میں کہا کہ چین پرمعاہدے کیلئے امریکی پریشر کا کوئی اثر نہیں، امریکا اگرمعاملات کو بات چیت سے حل کرنا چاہتا ہے تو دانش مندی کا مظاہرہ کرے۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے چین سے مذاکرات برابری اور باہمی اعتماد سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔