واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ٹیرف کےمعاملے پر ڈٹے رہنا چین کے مفاد میں نہیں ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین کو صورتحال سمجھنی چاہیے، چین کو جان لینا چاہئے امریکا دنیا کی مضبوط ترین معیشت ہے، صدر ٹرمپ واضح کہہ چکے ہیں کہ امریکا چین سے معاہدہ چاہتا ہے، چین نے ردعمل کا اظہار کیا تو اس کا جواب دیا جائے گا۔
کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا ہر قدم امریکی عوام کے مفاد میں اٹھایا جا رہا ہے، صدر ٹرمپ کے ٹیرف امریکیوں کی زندگی کو بہتر بنائیں گے، دنیا کو کاروبار کیلئے امریکی منڈیوں تک رسائی چاہئے، یقینی بنانا ہے ایران جوہری ہتھیارنہ بنا سکے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ ایران سے براہ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، ایرانی صدر ٹرمپ کی پیشکش کو مانے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔