ٹرمپ نے چین کے سوا تمام ملکوں پر ٹیرف 90 دن کیلئے معطل کردیا

Published On 10 April,2025 03:03 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ملکوں کو ٹرمپ نے رعایت دیدی۔

امریکی صدر نے چین کے سوا تمام ملکوں پر ٹیرف 90 دن کیلئے معطل کردیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر ٹیرف کی شرح 125 فیصد تک بڑھا دی، امریکی صدر نے کہا کہ چین پر 125 فیصد ٹیرف فوری طور پر نافذالعمل ہوگا، چین کو جلد احساس ہو جائے گا دھوکا دینا اب قابل قبول نہیں ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 75 سے زائد ملکوں نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے، 90 روزہ مدت کے دوران 10 فیصد ٹیرف نافذ رہے گا۔