واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف کی مد میں روزانہ 2 ارب ڈالر حاصل کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جاپان اور جنوبی کوریا کے نمائندے معاہدے کیلئے امریکا پہنچ رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کوئلے کی پیداوار بڑھانے سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک ایسی صنعت کو واپس لا رہے ہیں جسے ترک کر دیا گیا تھا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ کوئلے کی کان کنی کو فروغ دینے کیلئے دفاعی پیداوار کا قانون استعمال کریں گے۔