چین کی ٹیرف پر امریکا کو بات چیت کی پیش کش

Published On 07 April,2025 01:29 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے ٹیرف پر امریکا کو بات چیت کی پیش کش کردی۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ وقت آگیا ہے امریکا اپنے غلط اقدامات روک دے، امریکا برابری کی بنیاد پر اختلافات دور کرے، دنیا نے امریکی صدر کے محصولات مسترد کردیئے ہیں، ٹیرف سے چین کو ہونے والا نقصان امریکا سے بہت زیادہ ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اور دوسرے بہت سے ملکوں نے ہمیں نقصان پہنچایا، اس نقصان کے ساتھ گزارا نہیں کیا جاسکتا، امریکا میں 5 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری آچکی ہے، یہ معاشی انقلاب ہے اور ہم جیتیں گے، حتمی نتیجہ تاریخی ہوگا، ہم امریکا کو پھر سے عظیم بنائیں گے۔