واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر تجارت نے کہا کہ بیشتر ممالک پر ٹیرف کئی ہفتوں تک رہے گا۔
امریکی وزیر تجارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے استحصال کا وقت ختم ہوگیا، دنیا کی کمپنیاں امریکا سرمایہ کاری کرنے آئیں گی، ٹیرف قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، ہمیں امریکا کو معاشی طور پر محفوظ بنانا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف کی وجہ معاشی کساد بازاری کی توقع نہیں، امریکا کو 1.2 ٹریلین ڈالر تجارتی خسارے کا سامنا ہے، دنیا ہمارا پیسہ لیتی ہے واپس نہیں کرتی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے تجارتی ٹیرف کے اعلان کے بعد یورپ اور ایشیا کی مارکیٹیں جمعے کو شدید مندی پر بند ہوئیں جبکہ ماہرین کو خدشہ ہے کہ آج جب مارکیٹیں دوبارہ کھلیں گی تو ان میں مزید گراوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔