واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ٹیرف کے بعد مختلف ممالک کے رہنماؤں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رابطے کئے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق 50 سے زائد ممالک نے ٹیرف کم کرانے کیلئے صدر ٹرمپ سے رابطہ کیا، کئی ممالک کا رابطہ کرنے کا مقصد سخت ٹیرف کم کرانا ہے، رابطہ کرنے والے ممالک سمجھتے ہیں وہ سخت ٹیرف برداشت نہیں کرسکتے۔
انڈونیشیا اور تائیوان نے اعلان کیا کہ امریکا پر جوابی محصولات عائد نہیں کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھی ٹیرف پر بات چیت کیلئے واشنگٹن روانہ ہوگئے۔