ٹرمپ کا ٹیرف معطلی کا اعلان: امریکا کی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی

Published On 10 April,2025 03:05 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف معطلی کے اعلان پر امریکا کی سٹاک مارکیٹوں میں تیزی آگئی۔

نیسڈک 9.8،ایس اینڈ پی 8.2 اور ڈاؤ میں 7 فیصد اضافہ ہوا، عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بھی بڑھنے لگیں، خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوگیا۔

امریکی صدر کے اعلان کے بعد سونے کی عالمی مارکیٹ بھی 3 فیصد اوپر چلی گئی۔