نیویارک: (دنیا نیوز) 12 امریکی ریاستوں نے ٹرمپ کی پالیسیوں کیخلاف امریکی عدالت برائے بین الاقوامی تجارت میں مقدمہ دائرکردیا۔
مقدمہ دائر کرنے والوں میں نیویارک اوریگون، ایریزونا، نیواڈا اور دیگر ریاستیں شامل ہیں، مقدمے میں ٹرمپ کی تجارتی پالیسیوں کو غیر قانونی قرار دیا گیا، مقدمے میں دعویٰ کیا گیا کہ محصولات کی منظوری صرف کانگریس دے سکتی ہے۔
دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرمپ کی جانب سے عائد ٹیرف نے امریکی معیشت میں انتشار پیدا کر دیا، وائٹ ہاؤس نے مقدمے کو سیاسی مہم قرار دیتے ہوئے محصولات کو جائز قرار دے دیا۔